اسلام آباد(خبرنگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام بزنس ماڈل کینوس کے موضوع پر ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں بی ایس اور ایم ایس کے 50 طلبہ نے تربیت حاصل کی۔ سیڈ انویسٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دانش جنید تربیتی ورکشاپ کے ریسورس پرسن تھے اور اورک آفس کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر صائمہ ناصرنیکی صدارت کی۔ریسورس پرسن نے کاروبار کی منصوبہ بندی، حکمت عملی، اہداف مقرر کرنے اور کاروباری مسائل کو حل کرنے کے طریقے سکھائے انہوں نے بزنس ماڈل کے کسٹمرسیگمنٹس، ویلیو پروپوزیشن، چینل، کسٹمر ریلیشن شپ، کی ریسورسز، کی پارٹنرز، کاسٹ سٹرکچر کے ٹولز سمجھاتے ہوئے کہا کہ بزنس بلاک کے بغیر بزنس ہو ہی نہیں سکتا اور مارکیٹنگ کسی بھی سٹارٹ اپ کا لازمی جزو ہے۔ ڈاکٹر صائمہ ناصر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے طلبہ کو انٹرپرینورشپ کی جانب راغب کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرپرینورشپ کو فروغ دے کر نئی نسل کو اس قابل بنایا جا سکتا ہے کہ وہ نہ صرف خود ایک بہتر کیرئیر حاصل کر سکیں ۔بلکہ دوسروں کے لئے روزگار پیدا کر سکیں اور ملک کی معاشی ترقی میں بھی موثر کردار ادا کر سکیں۔
اوپن یونیورسٹی میںبزنس ماڈل کینوس کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ
Sep 11, 2024