راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر پی ایچ پی میں 27 کنسٹیبلان کوہیڈکانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی جن میں ضلع راولپنڈی کے 08 ، اٹک کے 07 ، چکوال کے 09 اور جہلم کے 03 کانسٹیبلان شامل ہیں۔ سربراہ کمیٹی ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور کمیٹی ممبران ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار علی ڈی ایس پی سید ذوالفقار گیلانی نے ترقی پانے والے جوانوں کو بیج لگائے اور مبارکباد دی اور مزید محنت اورلگن سے فرائض انجام دینے کی ہدایات دیں محکمانہ ترقی ہر افسر اور اہلکار کا حق ہے۔ جوانوں نے افسران کا شکریہ ادا کیا۔