اسلام آ باد (خبرنگار)پاک چین ٹیکنالوجی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 23پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے بیجنگ میں ’’ٹری آف ایس سی او‘‘کمپیوٹنگ پاور ٹریننگ میں شرکت کی پاکستان کی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام نے ایک بیان میں کہا کہ چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ٹریننگ میں اہم ٹیکنالوجی مراکز کے دورے اور چینی کمپنیوں کے ساتھ بی ٹو بی ملاقاتیں، کاروباری روابط کو فروغ دینا اور مستقبل میں تعاون کے مواقع شامل تھے، ٹریننگ میں چین میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی ، مصنوعی ذہانت ، قیمتوں کی حکمت عملی اور صحت کی دیکھ بھال کے اعداد و شمار کے عناصر کی ماڈل آپٹمائزیشن ، قابل اعتماد ڈیٹا میٹرکس اور ڈیٹا شیئرنگ ، چین میں انٹرنیٹ آف وہیکلز کی ترقی اور عملی اطلاق ، اور بہت سارے موضوعات کے ساتھ ساتھ فیلڈ ریسرچ بھی شامل تھے ٹریننگ کے دوران سفارت خانہ پاکستان نے سی اے آئی سی ٹی اور چائنا شنگھائی تعاون تنظیم کے بگ ڈیٹا سینٹر کے تعاون سے چینی کمپنیوں کے ساتھ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی بی ٹو بی ملاقاتوں کا اہتمام کیا۔ آئی ٹی کمپنیوں نے متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کا دورہ کیا اور او ڈی سی سی سمٹ 2024 میں حصہ لیا جس میں ہر آئی ٹی کمپنی نے ممکنہ تعاون کے لئے 20 سے زائد متعلقہ چینی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت اور روابط قائم کیے۔