کہوٹہ( نامہ نگار)کہوٹہ پولیس کی کاروائی،بائیک لفٹر گینگ کے 03 ملزمان گرفتا کر کے 04 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیئے گئے۔تین ملزمان گرفتار۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ مرزا طاہر سکندر غازی اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکا الحسن نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے تین ملزمان واصف، داد اور تنویر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیئے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ملزمان کو ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
کہوٹہ پولیس کی کاروائی،بائیک لفٹر گینگ کا3رکنی گروہ گر فتار
Sep 11, 2024