حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل حضرو میں کسان کارڈ کا اجراء

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت)حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل حضرو میں کسان کارڈ کا اجراء کر دیا گیا جہانگیر خانزادہ نے کسان کارڈ ڈیلوری سنٹر کا افتتاح کیاجہاں 56 زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم کئے۔کسان کارڈ ڈیلوری سنٹرڈائریکٹر زراعت کے دفتر میں قائم کیا گیا اس موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت حضرو ظفر اقبال خان مس ثمینہ فاطمہ زراعت آفیسر رفیق اسلام ایڈمن آفیسر کے علاوہ مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر ملک انصار یوتھ ونگ کے رہنما طلال اشرف بٹ سٹی صدر حاجی احسان خان شیخ بابر نواز وقار ڈار جاوید خان نمبر دار علی اصغر جاوید خان اور دیگر بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ممبر مانیٹرنگ کمیٹی ور سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے کسان کارڈ کا اجراء ایک انقلابی اقدام ہے پنجاب کی تاریخ میں مریم نواز جیسی وزیراعلی عوام کو نہیں ملی چند ماہ میں کسان کارڈ غریبوں کے لیے چھت کی فراہمی ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے علاوہ دیگر کئی بڑے منصوبے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈسے کسان حضرات آنے والے وقتوں میں ہر قسم کی زرعی سبسڈی کیلئے استعمال کر سکیں گے۔ حکومت پنجاب کا ویڑن کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان پوری محنت اور ایمانداری سے کسان کارڈ کا استعمال کریں تاکہ حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کی افادیت بارے زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو آگہی فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن