آنے والے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف ملے گا ،ملک آصف بشیر

 کھنڈہ(نامہ نگار )پا کستان مسلم لیگ ن کے رہنما  ملک آصف بشیر نے کہا ہے کہ آنے والے دنو ں میں عوام کو مزید ریلیف ملے گا سیاسی صورتحال قوم کے سامنے ہے تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مشکلات کی دلدل میں دھکیلا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مل کو بحرانوں میں دھکیلا ملکی معیشت تباہ کی پوری قوم آگاہ ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں ملک کے لیے کس طرح نقصان دہ ثابت ہوئیں اور اب بھی انتشار پارٹی ملک میں سیاسی استحکام پیداکرنے کی سازشیں کررہی ہے پاکستان میں اپنے 3 سالہ دور میں پی ٹی آئی نے غریبوں کے لیے ایک ہسپتال تک نہ بنائی البتہ ادویات کی قیمتوں میں ہزار گنا اضافہ کرکے غریب سے اسکے جینے کا حق چھین لیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت جھوٹ پر مبنی بیانئیے کی عادی ہے جو ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے جس سے نجات کے لیے تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے کڑے محاسبہ پر متفق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن