گوجرخان (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ نے گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت بھڈانہ کا اچانک دورہ کیابنیادی مرکز صحت بھڈانہ کے وزٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیابنیادی مرکز سہولت بھڈانہ میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری سمیت ادویات کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیاجبکہ بنیادی مرکز صحت بھڈانہ میں تمام وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیاانہوں نے بنیادی مرکز صحت بھڈانہ کے اسٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیا جائے اور مریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیںکسی بھی شکایت پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا۔