ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی قیادت میں ضلع بھر میں کام جاری

Sep 11, 2024

 جہلم ( نامہ نگار) ڈی سی جہلم کی قیادت میں مختلف محکمہ جات متحرک ہونے سے عوامی ریلیف کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران شہریوں کے اہم ترین مسئلہ پرائس کنٹرول پر خصوصی اقداما ت دیکھنے میں آئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 4675 مقاما ت پر قیمتوں کا جائزہ لیا اور 237 گراں فروشوں کو 3لاکھ 48 ہزار جرمانہ کیا گیا جبکہ پنجاب حکومت کی جا نب سے 14روپے روٹی کی مقررہ قیمت چیک کرنے کیلئے 252ہوٹل تندور چیک کئے گئے اور 36افراد کو جرمانے اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، پنجاب سوشو اکنا مک رجسٹری پروگرام کے تحت اب تک 9765افراد کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔ جبکہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی سی دفتر میں روزانہ درجنوں شہریوں کے مسائل پر ایکشن لیا جا رہا ہے ڈی سی جہلم نہ صرف دفتر میں شہریوں کی شکایات سن کر احکامات جاری کرتی ہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران خود عوامی مسائل کا جائزہ لینے اور حل کرنے کیلئے روزانہ فیلڈ میں موجود ہوتے ہیں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈی سی جہلم نے بیس سے زائد مقامات پر شہریوں کی شکایات پر دور ہ کیا اور ا علی افسران کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی، ڈی سی جہلم کی ہدایت پر دریائے جہلم پر کشتی بانوں کی  ر یسکیو تربیت کا اہتمام کیا گیا، جہلم بند پر بیرئیر لگانے کے بعد منگلا ڈیم کے ریڈ زون سے کرش پلانٹس کا خا تمہ بھی عمل میں لایا گیا اسی طرح محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں ، غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کو سیل اور پی ڈی خان میں غیر قانونی واٹر کنکشن ہٹائے گئے، جبکہ شہر کی چارو ں تحصیلوں میں صفائی کے انتظامات بہترسے بہتر بنا نے پر کام جاری ہے گرین بیلٹس کو خوبصور ت بنانے اور شجر کاری کا سلسلہ بھی عروج پر ہے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ہزاروں پودے لگائے گئے سرکاری محکموں کے صحن اور لان دلکش بنانے کیلئے 182مالی لگائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں