پکار 15 پر جھوٹی کال کر نے والے شہری کیخلاف مقدمہ درج 

Sep 11, 2024

اٹک (نامہ نگار ) محکمہ پولیس کی طرف سے شہریوں کو دی جانے والی ایمرجنسی سروس پکار 15 کا غلط استعمال حکومت کے وسا ئل کا ضیاع ہے اسی سلسلہ میں مورخہ 6 ستمبر 2024 کو پکار 15 پر زین نامی کالر کی کال موصول ہوئی کہ فوارہ چوک اٹک میں میلاد کے سلسلے میں ایک ریلی نکلی ہوئی ہے جسکو دوسری جانب دیوبند فرقہ نے روکنے کی کوشش کی جس پر فوری رسپانس پولیس ٹیم موقعہ پر پہنچی اور دریافت عمل میں لانے پر حالات واقعات مختلف پائے گئے بلکہ پولیس ڈیوٹی پر موقع پر موجود تھی جو کال صرف کسی ذاتی رنجش یا مفاد کی خاطر کر کے حکومت کے وسائل کا ضیاع کیا گیا جبکہ مزید دریافت کرنے پر کالر کا نام ضیاء الرحمن نورانی ولد محمد دائو د حقانی سکنہ نورانی سٹریٹ،ماڑی لنک روڈ اٹک شہر معلوم ہوا جس نے کال پر اپنا نام بھی غلط بتلایا جس پر ماڈل پولیس اسٹیشن سٹی اٹک نے 29 ٹیلی گراف ایکٹ اور 182 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم ضیاء الرحمن نورانی کو گرفتار کر کے آپنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ 

مزیدخبریں