مری کے کسانوں کو’’ کسان کارڈ ‘‘جاری کرنے کے لئے سنی بنک اور کوٹلی ستیا ں میں سینٹر قائم

Sep 11, 2024

  مری (نامہ نگار خصوصی)  مری کے کسانوں کو’’ کسان کارڈ ‘‘جاری کرنے کے لئے مری اور کوٹلی ستیاں میں سہولت مراکز زراعت کے آفس سنی بنک اور کوٹلی ستیاں قائم کردئیے گئے ہیں تاکہ کسان بغیر کسی دشواری کے کسان کارڈ حاصل کر سکیں ۔اس سلسلے میں  محکمہ زراعت مری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد نے اپنے ایک تحریری بیان کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کسانوں کی سہولت کے زراعت کے دفاتر میں مری اور کوٹلی ستیاں کے کسانوں سہولت کے لئے کسان کارڈ جاری کرنے کیلئے دو مراکز قائم کردئیے ہیں تاکہ کسان قریبی زراعت دفتروں سے کسان کارڈز  کے زریعہ حکومت پنجاب کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے کسانوں کو مختلف سیکموں کے تحت دیئے جانے والے آلات اور بیج اور کھاد وغیر ستے داموں حاصل کرسکیں۔

مزیدخبریں