حضرو (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران حضرو اور رنگو پولیس کی منشیات کے سوداگروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں تھانہ حضرو کے ایس ایچ او امجد علی کی قیادت میں حضرو پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش اسد خان کی پڑتال کرنے پر 1450 گرام چرس برآمد کر لی، ایک اور کاروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش جہانزیب خان عرف جنگو سے 2150 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ منشیات فروش دوست محمد خان ولد رانیزے سکنہ مالاکنڈ سے 560 گرام چرس برآمد کر لی دوسری جانب تھانہ رنگو حاجی سجاد سلیم کی زیر نگرانی میں رنگو پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ناصر محمود سے 1620 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا عوامی حلقوں نے منشیات کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کرانے پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کو خراج تحسین پیش کی ہے۔
حضرو،مختلف کاروائیوں میں 5 کلو کے قریب منشیات برآمد، 4ملزمان گرفتار
Sep 11, 2024