عمران خان کی قیادت میںپی ٹی آئی مضبوط ہوتی جارہی، خالد کشمیری

 ٹیکسلا(نمائندہ نوا ئے وقت)موجودہ حکمر ا ن پی ٹی آئی کی سیاسی قوت کوجس اندازسے ختم کرناچاہتے ہیں، ا س طریقے سے پی ٹی آ ئی اورعمران خان کی قیا دت مزیدمضبوط ہوتی جارہی ہے،ایک طرف ہائی کو رٹ نے پی ٹی آئی کوجلسہ کرنے کی سنگجانی میںاجا ز ت دی،تودوسری طرف اسلام آباداورپنجاب انتظا میہ نے جابجاء رکاوٹیںکھڑی کرکے عوام کوجلسہ میں شریک ہونے سے روک دیا،یہ کہاںکاقانون ہے ؟ ان خیالات کااظہارمعروف کشمیری لیڈرجمو ں و کشمیر ویلفیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی خا لد خا  ن کشمیری نے پی ٹی آئی کی قیادت اورکارکنان کے خلاف ہونے والی انتقامی کاروائیوںکی بھرپورمذ مت کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ عمران خان اورپی ٹی آئی لازم وملزوم ہیں،عمران خان نے استقا مت کے ساتھ جیل میںرہناقبول کرکے مسلم لیگ ن سمیت پیپلزپارٹی کے سیاسی غبارے سے بھی ہوا نکال دی ہے،انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران مہنگا ئی پرعملاًکنٹرول کرنے میںناکام ہوچکے ہیں،جبکہ میڈیاء میںسرکاری طوطے اورحکمران یہ کہہ کرشورمچا رہے  ہیں،کہ مہنگائی ختم ہوچکی ہے،خالدخان کشمیر ی نے کہاکہ سرکاری طوطوںاورحکمرانوںکے حاشیہ بردارذرابھیس بدل کرمیدان میںنکلیںا وربازارو ں اورمارکیٹوںمیںاشیاء خوردنوش کی قیمتوںکااندازہ تو لگا ئیں، مہنگائی اوربیروزگاری پرقا بوتونہیںپایا جا سکا،لیکن سستی روٹی کے نام پرعوام کو بے وقوف بنا یا جارہاہے  اگرمسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی قیا دت کو اپنی عوامی طاقت کابھروسہ ہے،توپھرمیدان کوکھلا چھوڑیں،وہ بھی جلسہ رکھیں،اورعمران خان کوبھی آ زا دانہ طورپرجلسہ کرنے دیں،سب پرحقیقت واضح ہوجائے گی،انہوںنے کہاکہ حکمرانوںملک وقوم کی فکرکرو،تمہارااندازحکمرانی ملکی کشتی کوکسی خوفناک بھنورکی طرف لیئے جارہاہے۔

ای پیپر دی نیشن