اسلام آباد(پ ر) فیڈرل بورڈ دسویں جماعت میں کمپارٹ کے باوجود طلبا کی فرسٹ ائیر کی رجسٹرشن اور ریکولر داخلہ جاسکتا ہے۔ طلبا سیکنڈ اینول امتحان ختم ہوتے ہی فرسٹ ائیر کی کلاسز کالج میں شروع کر سکتے ہیں ۔ سیکنڈ اینول امتحان پاس کرنے کیصورت میں فیڈرل بورڈ کے قانون کے تحت دس دن کے اندر اندر فرسٹ ائیر کی رجسٹریشن پھر اگلے دس دن کے اندر ریگولر داخلہ بھیجا جا سکتا ہے۔ اس لئے طلبا اپنا قیمتی سال بچانے کے لئے دسویں جماعت کے سیکنڈ اینول کے اگلے روز فرسٹ ائیر کی کلاسز میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔سیکنڈ اینول پاس کرنے کی صورت میں زمانہ طالبعلمی اور عملی زندگی کا ایک قیمتی سال بچا سکتے ہیں۔چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے اسلام کیرئیر کالجز کی برانچز کے ڈپٹی ڈائریکٹر سالم العزام اور پرنسپلز غوری گارڈن کیمپس/ کیانی روڈ کیمپس/ سملی ڈیم روڈ کیمپس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیرئیر کالجز طلبا کے کامیاب مستقبل کے ضامن ادارے ہیں۔
کمپارٹ کے باوجود طلبا فرسٹ ائیر کی رجسٹرشن سے ریگولر داخلہ بھیج سکتے ہیں:جاوید انتظار
Sep 11, 2024