اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر پی ایچ پی میں 27 کنسٹیبلان کو ھیڈکانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی. جن میں ضلع راولپنڈی کے 08 ، اٹک کے 07 ، چکوال کے 09 اور جہلم کے 03 کانسٹیبلان شامل ھیں۔ سربراہ کمیٹی ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور کمیٹی ممبران ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار علی ڈی ایس پی سید ذوالفقار گیلانی نے ترقی پانے والے جوانوں کو بیج لگائے اور مبارکباد دی اور مزید محنت اور لگن سے فرائض انجام دینے کی ھدایات دیں۔ محکمانہ ترقی ہر افسر اور اہلکار کا حق ہے۔ جوانوں نے افسران کا شکریہ ادا کیا ۔
راولپنڈی پٹرولنگ پولیس میں محکمانہ ترقی کا سلسلہ
Sep 11, 2024