مری(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا ہاسنگ سوسائٹی مری امپروومنٹ ٹرسٹ کا دورہ ۔ ہاؤسنگ سوسائٹی میں زیرتعمیر سڑک ودیگر جاری ترقیاتی کاموں،نالیوں،پلیوں اورحفاظتی دیواروں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ڈی سی مری وچیئرمین امپروومنٹ ترسٹ نے ہاسنگ سکیم میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر مری نے آرڈبلیوایم سی کو ہدایت کی ایم آئی ٹی ہاسنگ سوسائٹی میں صفائی اورکوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے کے نظام کو بہترکیاجائے،اس موقع پرڈپٹی کمشنر مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امپروومنٹ ٹرسٹ مری میں حکومت پنجاب بہترین ہاسنگ سکیم لانچ کی گئی ہیں جس پر عوام نے بھر پور اعتماد کیا ہے ہاوسنگ سوسائٹی سکیم میں شہریوں کو وہ تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو عام شہریوں کو میسر ہوتی ہیں ایم آئی ٹی میں بہت جلد سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب بھی کردی جائیگا,ڈپٹی کمشنر مری کے ہمراہ اسسٹنٹ سیکڑی ایم ائی ٹی طارق فرازعباسی سائیڈ انجینئر حسنین اورہارون عباسی بھی موجود تھے،اس موقع پر ہاسنگ سوسائٹی سکیم کے الاٹیوں نے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ہاسنگ سکیم کادورہ کیا۔
ڈی سی آغا ظہیر عباس شیرازی کا ہاؤسنگ سوسائٹی مری امپروومنٹ ٹرسٹ کا دورہ
Sep 11, 2024