تلہ گنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چکوال ، تلہ گنگ قرا العین ملک نے کہا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت سرکاری اور نجی زمینوں سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے ساتھ لکڑی کی غیر مجاز نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی 60 روز تک نافذالعمل رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر قراالعین ملک کی ہدایت کے مطابق مذکورہ پابندی کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔