چکوال( نامہ نگار ) مسلم لیگ(ق)چکوال کے ضلعی راہنمامحمد خان تترال نے سابق وزیرداخلہ چو ہدری نثارعلی خان کی ہمشیرہ اورگورنرپنجاب سردارسلیم حیدرکی خوشدامن کی وفات پر اظہارتعزیت کیا اورمرحومہ کے درجات کی بلندی اوراہل خانہ کے صبرکے لئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر چوہدری نثا ر علی نے کہا کہ ساری بہنیں ہی اچھی ہیں لیکن اِس بہن کی وفات سے ان کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ محمدخان تترال نے گزرے ہوئے وقت کی چند باتیں چو ہد ری نثارعلی خان سے کیں تو انہوں نے چکوال بالخصوص جنرل مجیدملک کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ جنرل مجید اپنی مثال آپ تھے اور انتہائی منجھے ہوئے اور زیرک سیاستدان تھے ان کو کوئی نعم البدل نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی اِس ملک پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے تاکہ پاکستان کے عوام کے مسائل کا حل نکل سکے۔
محمد خان تترال کا چوہدری نثار کی ہمشیرہ ، گو رنر پنجاب کی خوشدامن کے انتقال پر افسوس
Sep 11, 2024