تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں پولیو ڈیسک کا با ضابطہ افتتاح 

گوجرخان (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضرظہورگورائیہ نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں پولیو ڈیسک کا با ضابطہ افتتاح کیا اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کے تمام شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور مریضوں سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت بھی کیااس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر سرمد کیانی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک صفدراور دیگر سٹاف بھی موجود تھااسسٹنٹ کمشنر  خضر ظہور گورائیہ نے فیلڈ میں متحرک پولیو ورکرز کے کام کو بھی چیک کیاانہوںنے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ تمام پولیو ورکرز فیلڈ میں اپنی ذ مہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان سمیت دیگر مقامات پر بھی پولیو ڈیسک قائم کیے گئے ہیںوالدین اپنے 5 سال تک بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ بچے پولیو جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن