کھنڈہ(نامہ نگار) مرکزی تنظیم علمائے اہلسنت و جماعت ضلع ا ٹک کے صدر علامہ مقصود اعوان نے کہا ہے کہ نبی کریم سے محبت و عقیدت ہمار ے ایمان کا بنیادی جزوہے جسے مسلمانوں کے دلو ں سے نکالا نہیں جاسکتا 12 ربیع الاول کو ہر سال کی طرح ا مسال بھی بھرپور انداز میں جشن آمد رسول منا ئیں گے جن میں نبی کریم ؐکی سیرت مطہرہ کا تذکرہ اور آپ کے امتی ہونے پر فخر و شکر بجالایاجائے گا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے عوام عقیدہ ختم نبوت کے محافظ رہے ہیں اور اسکے تحفظ کے لیے ہرقربانی دینے کے لیے تیار ہیں ہم سب پر فرض ہے کہ اس عقیدے کی حفاظت کے لیے تمام سازشوں کا مقابلہ کریں اور انہیں ناکام بنانے سمیت اپنی نئی نسل کو بھی اس کی اہمیت سے آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت پر ہماری تمام عبادات اور اسلامی تعلیمات کی بنیاد قائم ہے ۔