کلرسیداں(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع نے کلر سیداں میں "کسان کارڈز ڈسٹری بیوشن سنٹر "قائم کر دیا ۔ا س سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خا ن نیازی نے پہلی خاتون کسان کو "کسان کارڈ" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈز کی تقسیم حکومت پنجاب کا عظیم کارنامہ ہے جس سے تحصیل کلر سیداں کے 634کسان مستفید ہونگے،مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر حا جی اخلاق حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ زرا عت کے شعبہ کو ترقی دینے کیلئے وزیر اعلی پنجاب مر یم نواز شریف نے کسان کارڈ کا اجراء کر کے کسانوں کی کاشتکاری کیلئے کھاد،بیج اور سپرے کا حصول آسان بنا دیا ہے،کسان اب کارڈ کے ذریعے بلا سود قرضہ حاصل کر کے بہتر پیداوار میں اضافہ کر سکیں گے جو ترقی کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے کہا کہ تین ہزار کسانوں کی جانب سے کسان کارڈز کے حصول کیلئے درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے ابھی تک صرف 634کسانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور 60 کسانوں کے کارڈز وصول ہوئے ہیں۔
محکمہ زراعت توسیع نے کلر سیداں میں "کسان کارڈز ڈسٹری بیوشن سنٹر "قائم کر دیا
Sep 11, 2024