ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلاکے جڑواںعلاقہ ھزارہ روڈپر’’عوامی مارکی‘‘میںتحصیل حسن ابدال،تحصیل ٹیکسلاکے مخیئرشخصیات کااجتما ع ،تحصیل حسن ابدال کے دیہاتی عوام اورپٹواری افسر ان کے مابین براہ راست رابطہ کوآسان اورموثربنا نے کیلئے تحصیل حسن ابدال کے علاقہ میںواقع سرکار ی زمین پرمرکزی پٹوارکمپلیکس(بلڈ نگ)تعمیرکر نے کافیصلہ،اے سی حسن ابدال عارف قریشی اورا ے ڈی سی آر،اٹک چوہدری وقاص اسلم مارتھ کی خصوصی شرکت،تحصیل حسن ابدال کے عوام کی جانب سے چوہدری وقاص اسلم مارتھ کے عوامی مفادپرمبنی فیصلہ پرشاندارالفاظ میںخراج تحسین،مخیئرشخصیات نے پٹوارکمپلیکس کی تعمیرکیلئے دل کھول کراپنے تعاو ن کاعملی مظاہرہ کردکھایا،تحصیل ٹیکسلاکی معروف شخصیت حاجی دلدارخان مرحوم کے جانشین حاجی ابراردلدارکھٹڑ نے پٹوارکمپلیکس کی تعمیرکیلئے پانچ لا کھ روپے نقدجمع کرادیئے،دیگرمخیرشخصیات نے بھی نقدرقومات اوربعض شخصیات نے سیمنٹ سریا، اوراینٹیںموقع پردستیاب کرنے کااعلان کردیا ،ا ے ڈی سی آر،اٹک اوراے سی عارف قریشی کی جانب سے مخیرشخصیات کے جذبہ خیرسگالی کی بہت زیادہ تعریف کی گئی،حاجی ابراردلدارکھٹڑنے کہاکہ ہمارے خاندان کے سربراہ حاجی دلدارخان مرحوم ر فا ہی کاموںمیںبڑھ چڑھ کرحصہ لیاکرتے تھے ،ہم ا ن کے نقش قدم پرچلتے ہوئے مفادعامہ کے ہر بہتر ی کے کام کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ہیں،اوراے ڈی سی آر،اٹک وقاص اسلم مارتھ اوراے سی حسن ابدال عارف قریشی عوامی سماجی بھلائی کے کامو ں کیلئے جس وقت بھی کوئی ڈیوٹی لگائیںگے،ہم عملی طور پر معاونت کرکے دکھائیںگے،دیہاتی عوام کی سہولت کیلئے پٹوارکمپلیکس کی تعمیراورمحکمہ مال کے گردواراور پٹواری حضرات کوایک ہی بلڈنگ میںدفاترکی فرا ہمی کویقینی بنانے کاجومثبت قدم ہے،ہم اس کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،اوراے ڈی سی آر،اٹک چو ہدری وقاص اسلم کی مدبرانہ سوچ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس موقع پرتحصیل کے سینئر گرداور محمدارشد،پٹواری ناصرمحموداورعلاقہ کی معروف سماجی شخصیت حاجی ملک نثارحسین اعوان آف بجاڑکی کاوشوںکوبھی سراہاگیا،اے سی عارف قریشی نے حاجی ابراردلدارکھٹڑکی جانب سے عملی تعاون کے اعلان پران کاشکریہ اداکیا۔