اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ماسٹر کارڈ نے یوفون 4G اور یو مائیکروفنانس بینک کی ڈیجیٹل فنانشنل ایپ، یو پیسہ کے اشتراک سے پاکستان میں مالیاتی ادائیگیوں کے نظام کے فروغ کیلئے ایک فزیکل اوررچوئل ڈیبٹ کارڈ کا اجراء کردیا ہے۔ اس کارڈ کی مدد سے صارفین 7500 سے زائد آن لائن شاپس اور دُنیا بھر میں جہاں کہیں ماسٹر کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت موجود ہے، ایک آسان اور باسہولت آن لائن خریداری کے تجربے سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس کارڈ کے ذریعے صارفین مختلف اسٹورز پر دستیاب120,000 پوائنٹ آف سیل مشینیں استعمال کرسکیں گے اور ملک بھر میں 18000 سے زائد اے ٹی ایمز سے نقد رقم نکلوا سکیں گے۔