اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی 8 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں متروکہ وقف املاک کی 1550 کنال کے کمرشل اور رہائشی رقبے واگزار کروائے واگزار کرائی جانی والی کمرشل و رہائشی زمین کی مالیت 9 ارب 71 کروڑ سے زائد سے ہے گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 104 مقدمات درج کئے رواں سال کے دوران اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 270 انکوائریاں کی تفتیش مکمل کی اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مختلف مقدمات میں 16 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی اینٹی کرپشن سرکل نے بجلی کی مد میں 6 کروڑ 99 لاکھ سے زائد واجب الادا رقم کی ریکوری کرائی ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف 15 مقدمات درج کیے گئے چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور جعلی ادویات ریکور کی گئی رواں سال کے دوران جعلی نرسنگ اداروں کے خلاف 18 مقدمات درج کئے گئے جبکہ جعلی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے خلاف 10 مقدمات درج کیے گئے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی 8 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
Sep 11, 2024