قائد اعظم کی وفات کے بعد ملک پر مفاد پرستوں نے قبضہ کر لیا،ثمینہ احسان

Sep 11, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے تو پاکستان اسلام اور جمہوریت کے لیے بنایا مگر یہاں نہ اسلام کو نافذ ہونے دے گیا اور نہ جمہوریت کوقائد اعظم کی وفات کے بعد اس ملک پر مفاد پرستوں نے قبضہ کر لیاجاگیردار و سرمایہ داروں سول اور ملٹری ڈکٹیٹروں نے بار بار شب خون ماراقائد اعظم نے قیام پاکستان سے قبل 101مرتبہ اور پاکستان بن جانے کے بعد 14مرتبہ اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا قانون قرآن ہوگا اور انہوں نے پاکستان کو مسجد قرار دیا تھاوہ پاکستان کو اسلام اور جمہوریت کا مرکز بنانا چاہتے تھے اور کہتے تھے کہ میرا ایمان ہے کہ ہماری نجات اس اسوہ حسنہ پر چلنے میں ہے جو قانون عطا کرنے والے پیغمبر اسلام ؐ نے ہمارے لیے بنایا،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان نے قائد اعظم کے یوم وفات کے موقع پر کیا۔

مزیدخبریں