اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے پولیس کو میر محمد خان سکنہ غوری ٹائون نے بتایا کہ ان کا 32/33 سالہ بیٹا گل مست خان فیز 5 میں تین چار سال سے سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتا تھا جو ڈیوٹی پر جانے کیلئے پانچ بجے گھر سے نکلا فیز 8موضع ترامڑی پہنچا جس کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں نامعلوم ملزمان نے میرے بیٹے کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ناحق قتل کرکے زیادتی کی ہے جن کے خلاف کارروائی کی جائے۔