راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سینیٹر عائشہ رضا نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ سی ٹی آر 5 حبیب کالونی کا دورہ کیااور راولپنڈی جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے ٹیموں کی حاضری اور فیلڈ میں پولیو مہم کے حوالے سے جاری کام کے بارے میں دریافت کیا،راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم پر ہونے والے کام کی تعریف کی اور پولیو ورکرز کی کارکردگی کو سراہا، ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر شمائلہ اکبر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسرڈاکٹر احسان غنی۔ ڈپٹی ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر نوید قاسم اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا، سینیٹر عائشہ رضا نے کہاکہ پولیو ایک ایسی موذی مرض ہے جو کہ بچے کو ہمیشہ کے لیے معذور کر دیتی ہے۔پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہماری سب کی ذمہ داری ہے۔والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نیکہاکہ پولیو مہم کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ریفوزل اور نان اٹینڈڈ کیسز کو اگلے روز ہی نمٹایا جائے۔