راولپنڈی (جنرل رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے امتحان میٹرک سیکنڈ سالانہ 2024 کے سلسلہ میں 17 ستمبر2024 کو ہونے والے میٹرک پارٹ I- (نہم)کے پرچہ جات (صبح کے وقت) ایجوکیشن، الحدیث،(شام کے وقت) تاریخ پاکستان، کلودنگ اینڈ ٹیکسٹائل، بوجہ عام تعطیل بسلسلہ 12 ربیع الاول ملتوی کردیئے ہیں، تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے26 اگست2024 کو ہونے والے میٹرک پارٹII- (دہم)کے پرچہ جات(صبح کے وقت) کیمسٹری،کلودنگ اینڈ ٹیکسٹائل، اسلامک ہسٹری، الفقہ(درس نظامی گروپ) (شام کے وقت) جنرل سائنس، فزیالوجی اینڈ ہائجین بوجہ چہلم مقامی تعطیل ملتوی کردیئے تھے، تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے ملتوی شدہ پرچہ جات کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق اب یہ پرچہ جات بالترتیب18ستمبر2024 بدھ (صبح کے وقت) کیمسٹری،کلودنگ اینڈ ٹیکسٹائل، اسلامک ہسٹری، الفقہ(درس نظامی گروپ) (شام کے وقت) جنرل سائنس، فزیالوجی اینڈ ہائجین کو جبکہ17 ستمبر2024 کو (صبح کے وقت) ایجوکیشن، الحدیث،(شام کے وقت) تاریخ پاکستان، کلودنگ اینڈ ٹیکسٹائل کے پرچہ جات نئی تاریخ کے مطابق 19 ستمبر2024 جمعرات (صبح کے وقت) ایجوکیشن، الحدیث،(شام کے وقت) تاریخ پاکستان، کلودنگ اینڈ ٹیکسٹائل کے پرچہ جات پہلے سے الاٹ کردہ رول نمبر، گروپ، امتحانی مرکز میں
میٹرک کے17 ستمبرکے پرچے 12 ربیع الاول کی تعطیل کے باعث ملتوی
Sep 11, 2024