راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدائت پرراولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کے دوران مقدمات کی چالاننگ میں غفلت و لاپرواہی پر 5 تفتیشی افسران کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے سی پی او سید خالد ہمدانی نے 3 روز قبل میٹنگ کے دوران غفلت کے مرتکب تفتیشی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا،تھانہ روات، ٹیکسلا اور صدر واہ میں تفتیشی افسران کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، روات پولیس نے چالاننگ میں غفلت برتنے پر 3 تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا،ٹیکسلا پولیس نے چالاننگ میں غفلت برتنے پر ایک تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج ، صدر واہ پولیس نے چالاننگ میں غفلت برتنے پرایک تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا،تفتیشی افسران نے تبادلہ کے بعد غفلت برتتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کے چالان جمع نہ کروائے تھے،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت ناقابل برداشت ہے، تفتیشی افسران مقدمات کے چالان بروقت جمع کروائیں، فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔