راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چونترہ پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم نوید نے 15 پر کال کی کہ 05 بندے گاڑی پر آئے مارا پیٹا اور رقم چھین کر فرار ہو گئے،واقعہ کی اطلاع پر چونترہ پولیس فوری موقع پر پہنچی،تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا،چونترہ پولیس نے 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم نوید کو گرفتار کرلیا۔