اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بانی رہنما تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ میں نفرت پھیلانے والوں کو دنوں میں عدالت سے جیل کی سزائیں سنائی جاتی ہیں ۔پاکستان میں نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی سے قومی اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بس یہی فرق ہے جمہوریت اورجمہوریت کے نام پر ناٹک میں۔ ایک میں عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے اور دوسرے میں کرپٹ اشرافیہ کا۔