ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ایمپلائز یونین کے الیکشن قانونی قرار 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)این آئی آر سی نے  ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ایمپلائز یونین کے الیکشن کو آئین و قانون کے مطابق درست قرار دے دیا اے پی پی ایمپلائز یونین کو عدالت سے کامیابی ملنے پر  اے پی پی ہیڈ کوارٹر سمیت ملک بھر کے تمام بیوروز، اسٹیشنز میں جشن منایا گیا،جبکہ صحافتی تنظیموں کی جانب سے اے پی پی ایمپلائز یونین کو مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے29مارچ 2024کو اے پی پی یونین اسلام آباد کے الیکشن ہوئے جس میں ملک خضر زمان بھاری اکثریت سے صدر، ندیم اقبال جنرل سیکرٹری، خالد اقبال ربانی جوائنٹ سیکرٹری جبکہ ملک خضر زمان گروپ کے 11ایگزیکٹو ممبران کامیاب ہوئے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹفیکیشن بھی جاری کیا، جس کے خلاف مدمقابل گرینڈ الائنس نے این آئی آر سی میں الیکشن کیخلاف رجوع کیا بروز منگل 10ستمبر کو این آئی آر سی میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں اے پی پی ایمپلائز یونین کے وکیل ایڈووکیٹ یعقوب مستوئی نے اپنے دلائل دئے اور پیش کئے گئے اعتراضات کا جواب دیا سماعت کے بعد عدالت نے الیکشن درست قرار دے دیا فیصلہ آنے کے بعداے پی پی ملازمین نے یونین صدر ملک خضر زمان، جنرل سیکرٹری ندیم اقبال، جوائنٹ سیکرٹری خالد ربانی سمیت ورکرز اتحاد کے تمام کامیاب عہدیداران کو مبارکباد دی اوراے پی پی ورکرز اتحاد کے چیئر مین ملک سلیم سمیت پوری قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر اے پی پی کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے، ورکروں کے مسائل حل کرنے، اور ادارے سے کرپشن کا خاتمہ کرنے پر منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کچھی کو خراج تحسین پیش کیا۔دوسری جانب این آئی آر سی سے فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر کی صحافتی تنظیموں کی جانب سے اے پی پی ایمپلائز یونین کے صدر ملک خضر زمان، جنرل سیکرٹری ندیم اقبال سمیت تمام عہدیداران اور ورکرز اتحاد کے چیئر مین ملک سلیم، سرپرست علی رضا علوی، صدر عبد الحمید تبسم، جنرل سیکرٹری خالد اقبال سمیت پوری قیادت کو مبارکباددی۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...