پاکستان ڈیجیٹل ٹراسفارمیشن کی راہ پر گامزن ہے،اسد اسلام  ما نی

Sep 11, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار،  اسد اسلام مانی نے  ڈیجیٹل ٹراسفارمیشن کے ذریعے اسٹریٹجک مارکیٹنگ پر چار روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اپنے ابتدائی کلمات میں، انہوں نے ایشیا پیسیفک خطے کی ترقی میں اہم شراکت کے لیے ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (اے پی او) کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اے پی او کے وڑن ’’ ایشیاء  پیسیفک میں جامع، جدت کے ذریعے پیداوریت میں اضافہ ‘‘ کوحاصل کرنے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کی جائے۔اے پی او کی جانب سے پاکستان کی نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (این پی او) کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی ورکشاپ میں اے پی او کے رکن ممالک منگولیا، نیپال، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ویتنام، کمبوڈیا اور ترکی کے 18 بین الاقوامی شرکاء￿  کے ساتھ ساتھ 10 مقامی شرکاء￿  نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد مارکیٹنگ سیوابسطہ پیشہ ور افراد کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ کاروباری ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے موثر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں کو تیار کر سکیںیڈیشنل سیکرٹری نے بین الاقوامی مندوبین کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور اس بروقت اور نازک موضوع پر خطاب کرنے کے لیے اے پی او اور این پی او دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اے پی او اور این پی او کے درمیان تعاون ڈیجیٹل ٹراسفارمیشن کے ذریعے مارکیٹنگ میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے حل کرنے میں مدد دے گا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  یہ ورکشاپ ڈیجیٹل ٹراسفارمیشن کے ذریعے خطے کی صلاحیت کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

مزیدخبریں