کمپٹیشن کمیشن نے  دوکروڑ 90 لاکھ روپے روپے جرمانہ ریکور کر لیا

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کمپٹیشن ایکٹ کی دفعہ 40 (2) (اے) کے تحت، اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، پاکستان اسٹیل ملز کے بینک اکاؤنٹس منسلک کرکیڈھائی کروڑ روپے جبکہ ریلائنس پینٹ کے بنک اکاوئنٹ منسلک کر کے بیس لاکھ روپے جرمانہ ریکور کر لیا ہے۔  کمپٹیشن کمیشن نے کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی، اور اپنی اجارہ درانہ حیثیت کا غلط استمال کرنے پر، گزشتہ ایک سال کے دوران 6 کروڑ نوے لاکھ روپے مالیت کے جرمانے ریکور کئے، جو کہ کمیشن کی جانب سے اب تک ریکور کئے گئے جرمانوں کا 25 فیصد ہے اور ایک سال میں ریکور کئے گئے سب سے زیادہ مالیت کی جرمانے ہیں۔  عائد کیا گیا تھا۔ اسٹیل ملز پر یہ جرمانہ 2009 میں عائد کیا گیا تھا ۔ پاکستان اسٹیل ملز نے خام اسٹیل کی مارکیٹ میں اپنی اجارہ درانہ حئیثیت کا غلط استمال کرتے ہوئے، فرنٹیئر فاؤنڈری کو یہ اسٹیل بلٹ سپلائی کرنے سے انکار کیا جبکہ مارکیٹ میں موجود دوسرے خریداروں کو ترجیحی طور پر سپلائی کی گئی۔ خام مال کی فراہمی میں اس تقسیم نے ڈاون اسٹریم مارکیٹ میں مقابلے کی فضا کو متاثر کیا۔  

ای پیپر دی نیشن