اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے پی ٹی آئی جلسہ این او سی منسوخی پر توہین عدالت درخواست پر سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔گذشتہ روزپی ٹی آئی کے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل حسن شعیب عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ جلسہ ہوگیا ہے لیکن 7 بجے کی بجائے 9 بجے ختم کرنے پر جو حالات ہوئے سامنے ہیں،والد شعیب شاہین صاحب کا بھی آپ کو علم ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ پہلے دوسرے معاملات دیکھ لیں پھر کرلیتے ہیں،عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔