اسلام آباد(خبرنگار)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ کل رات پارلیمنٹ میں پارلیمنٹرین کے گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں یہ پارلیمنٹ ، آئین ، جمہوریت پر حملہ تھا ثابت ہوا یہ جمہوری نہیں پولیس سٹیٹ ہے میاں شہباز شریف آئین، جمہوریت پارلیمنٹ کی وقارکو مدنظر رکھتے ہوئے مذمت کرے اور جنہوں نے یہ مذموم حرکت کی اس کے خلاف ایکشن لینے کے ہدایات جاری کریںاسپیکر قومی اسمبلی آئینی ذمہ داری پورا کرے جس سے وفاداری کا انہوں نے حلف لیا ہے اگر اپنی آئینی ذمہ داریوں کو اسپیکر پورا نہیں کرسکتے پھر اسپیکرشپ سے مستعفی ہونا بہتر ہے اپوزیشن اور حزب اقتدار یک آواز ہوکر کل رات کے حملے کی مزاحمت کرے جوکہ حلف سے وفاداری کا تقاضا ہے۔