آر سی سی آئی الیکشن 2024 کی انتخابی مہم مکمل ، پولنگ آج ہو گی 

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے الیکشن 2024ء کی انتخابی مہم مکمل ہو گئی ہے ،آج پولنگ ہو گی ،گذشتہ شب مہم کے سلسلے میں میاں پرویز اسلم گروپ کی الیکشن مہم کا فیصلہ کن اجتماع منعقد ہوا، گروپ لیڈر سہیل الطاف نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بدھ کو پولنگ والے دن ہماری جیت یقینی ہے، ایسوسی ایٹ کلاس کی تمام سیٹیں جیتیں گے،  چیمبر کی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے تمام دھڑوں کے نمائندوں شاہد غفور پراچہ، شرجیل میر، شیخ حفیظ، ارشد اعوان،طارق جدون،زاہد بختاوری،  راجہ جواد، طلحہ توقیر، فیاض قریشی، رفیق بھاٹیہ، ملک جمشید، شیخ، آصف ادریس، خان وزیر، سمیت شہر بھر کی مارکیٹوں کے عہدیداروں نے گروپ لیڈر سہیل الطاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ 11ستمبر کو ووٹ میاں پرویز اسلم گروپ کے امیدواروں کو دے کر کامیاب کراکر کلین سویپ کریں گے۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے ممبران کی جانب سے اجتماع میں بھرپور شرکت پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں پرویز اسلم گروپ کے امیدوار آپ کی امیدوں پر پورا اتریں گے،ہمارے امیدوار تمام مارکیٹوں کی نمائندگی کررہے ہیں اور میرٹ پر سامنے لائے ہیں، ہمارا گروپ پچھلے 35سال سے تاجروں کی خدمت کرتا چلا آرہا ہے، اور ہمارا دامن صاف ہے،اجتماع سے صدر چیمبر ثاقب رفیق اور سابق صدور نے بھی خطاب کیا، سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور چیمبر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...