اسلام آباد(خبرنگار)کوآرڈنیٹر براے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر پولیوکا دورہ کیا پولیو پروگرام کی جانب سے ڈاکٹر مختار بھرتھ کو جاری پولیو مہم پر بریفنگ دی گئی وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق بھی موجود تھی ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ جاری پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رھے وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ھے پولیو کے خاتمے کیلیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ھے ہائی رسک ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل کیلیے جامع پلان تشکیل دیا ھے 9ستمبر سے 15 ستمبر تک 115 اضلاع میں پولیو مہم جاری رھے گی پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچا کی ویکسین دی جائے گی 2لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گے وفاق اور صوبے ملکر پولیو کے خاتمے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رھے ہیں فرنٹ لائنز پولیو ورکرز ہمارے اصلی ہیروز ہیں پولیو کے خاتمے کیلے ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
پو لیو مو ذی مر ض، حفا ظتی تدا بیر اپنا نے سے بچائو ممکن، ڈاکٹر مختار
Sep 11, 2024