اسلام آباد(خبرنگار)وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی نے کہا ہے کہ 49ویں سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد رواںماہ مبارک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ایک کاوش ہے وزارت مذہبی امور وبین المذاہب کی یہ بھی کوشش ہے کہ ملک کے اندرونی حالات کے پیش نظر مذہبی ہم آہنگی ورواداری ، اخوت و مساوات، احترام انسانیت ، عدم تشدد ، اتحاد واتفاق ،مفاہمتی عمل اور ڈائیلاگ کے کلچر پر مبنی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔ہر سال اسی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے سیرت النبی کانفرنس کا انعقا د کیا جاتاہے اس کانفرنس میںتقسیم انعامات قومی مقابلہ کتب سیرت ونعت سیرت النبی ؐ کانفرنس تقسیم انعامات مقابلہ کتب سیرت و نعت وزارت مذہبی امور ہر سال، قومی ، علاقائی ، اور بین الاقوامی زبانوں(عربی اور انگلش)میں کتب سیرت و نعت کے مقابلے ہونگے اس میں کسی ایک عنوان پر مقابلہ مقالاتِ سیرت کا بھی اعلان ہوگا سال 2024کے مقابلہ کتب سیرت ونعت کااعلان جنوری کے مہینے میں کیا گیا تھا ابتدائی مرحلے میں منتخب ہونے والی ہر کتاب اور ہر مقالہ کو کم از کم تین ماہرین پر مشتمل ججز کمیٹی کو تفصیلی جانچ پڑتال کے لئے ارسال کیاگیا تھا-یہ ججز اپنے شعبے کے ماہرین اور یونیورسٹیوں کے پی۔ ایچ۔ڈی سطح کے پروفیسر صاحبان ہوتے ہیں۔بعد ازاں اِن ماہرین کی رپورٹس کو ایک دوسری ماہرین کی اعلی کمیٹی جسے اپیکس کمیٹی کہا جاتا ہے کے سپر د کیا جاتا ہے ۔ یہ کمیٹی ہر کتاب اور اس کے بارے میں موصول شدہ تمام رپورٹوں اور آراکی جانچ پرکھ کے بعد فیصلہ کرتی ہے کہ کون سی کتاب کون سے انعام کی مستحق ہے۔