پاکستان میں غیر قانونی وی پی اینز کے حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت پی ٹی اے نے کہا ہے کہ، وی پی اینز کی بلاکنگ  کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ پاکستان میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا ہے۔ تاہم، پی ٹی اے تمام آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاسز، فری لانسرز اور بینکوں وغیرہ کی اس ضمن میں حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ اپنے آئی پی کو وی پی این کے استعمال کے لیے رجسٹرڈ کریں تاکہ کسی بھی خلل کی صورت میں ان اداروں کی انٹرنیٹ خدمات متاثر نہ ہوں. واضح رہے کہ وی پی این رجسٹریشن پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹس پر مفت دستیاب ایک "ون ونڈو آپریشن" ہے جو  2 سے 3 دن میں مکمل ہوتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن