اسلام آباد(انٹرویو؛رانا فرحان اسلم)پاکستان میں سترہ برس سے خدمات سرانجام دینے والی فلپائنی نژاد نرس کیتھرین نے کہا ہے کہ پیشنٹ سیفٹی (مریض کی حفاظت)انتہائی اہم ہے دنیا بھر میں ستمبر کے مہینے میں پیشنٹ سیفٹی کا عالمی دن منایا جاتا ہے جسکامقصدشعبہ طب سے وابسطہ افراد اور مریضوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے بین لاقوامی رولز کے مطابق دنیا بھر میں ایک نرس پانچ مریضوں کیلئے ہے تاہم پاکستان میں صورتحال بہتر نہیں ہسپتال میں مریض کو حفاظت ہسپتال عملے کی زمہ دارای ہے اس کے مرض کی درست تشخیص رویہ علاج معالجہ ہسپتال آنے سے گھر جانے تک مکمل راہنمائی پیشنٹ سیفٹی کا حصہ ہیںپاکستان میں خدمات سرانجام دینے کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے ان خیالات کا اظہار کیتھرین نے روزنامہ نوائے وقت کیساتھ پیشنٹ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا معروف انٹرنیشنل ہسپتال میں بطور چیف آف نرسنگ کے عہدے پر فائز کیتھرین اس سے قبل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)اور لیڈی ریڑنگ ہسپتال پشاور میں خدمات سرانجام دے چکی ہیںجبکہ وزارت قومی صحت کی ٹاسک فورس اور پاکستان نرسنگ کونسل کیساتھ بھی کام کر چکی ہیں کیتھرین نے کہا کہ پاکستان میں پیشنٹ سیفٹی کے حوالے سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اگر مریض کے مرض کی تشخیص ٹھیک نہ ہو سکے غلط ادویات یا انجکشن دے دی جائیںتو اسکے نتائج اچھے نہیں ہونگے اسلئے ہسپتال میں مریض کے پہنچنے کے بعد عملے کی زمہ داری ہے کہ وہ پیشنٹ سیفٹی کے تمام اصول مد نظر رکھتے ہوئے ان پر عملدرآمد یقینی بنائے اور ہیومن ایرر(انسانی غلطی) کیوجہ سے مریض کو نقصان پہنچنے کا خدشہ کم کیا جاسکے کیتھرین نے پاکستان میں سرکاری شعبہ صحت کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے
پیشنٹ سیفٹی انتہائی اہم پاکستان میں مزید بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ؛کیتھرین
Sep 11, 2024