اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے، دوپہر 12 بج کر 28 منٹ پر محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز صوبہ پنجاب کے علاقہ ڈیرہ غازی خان کے قریب شادی والا میں تھا۔ 

بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں فیصل آباد، شاہکوٹ، کھرڑیانوالہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، بورے والا، پھولنگر، حجرہ شاہ مقیم اور سانگلہ ہل میں زلزلہ آیا، اس کے علاوہ ملتان، میانوالی، کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، تلہ گنگ، چکوال، بھکر، ویہاڑی، راولپنڈی، سرگودھا، پنڈ دادن خان اور کندیاں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن