پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، یہ کمیٹی اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی اور سی سی ٹی وی ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔ بتایا گیا ہے کہ سپیکر ایاز صادق نے تمام زیر حراست ارکان کی فوری رہائی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، سپیکر نے اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل سمیت دیگر اعلیٰ پولیس حکام کو پارلیمنٹ ہاؤس طلب کیا جہاں آئی جی کو ہدایت کی گئی کہ ایف آئی آر میں نام نہ ہونے والے تمام ارکان کو رہا کیا جائے اور چھاپے کے دوران پیش آنے والے واقعات کی رپورٹ پیش کی جائے
پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
Sep 11, 2024 | 13:20