آئی ایم ایف کا دباﺅ، پنجاب حکومت نے اسلا م آباد کے صارفین کیلئے بجلی بل پر ریلیف واپس لے لیا

Sep 11, 2024 | 13:25

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے دباﺅ پر پنجاب حکومت نے اسلا م آباد کے صارفین کیلئے بجلی بل پر ریلیف واپس لے لیا، ستمبر کے بلوں میں وفاقی دارالحکومت کے بجلی صارفین 14 روپے یونٹ سبسڈی کے حق دار نہیں ہونگے،ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بل بجلی یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہونگے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اسلام آباد کے صارفین کو سبسڈی دینا چاہتی تھیں مگر آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی وجہ سے وفاقی علاقے کے صارفین کو یہ ریلیف نہیں مل سکاتاہم پنجاب کے صارفین کیلئے سبسڈی 30 ستمبر تک برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں