پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی .جس کی گہرائی 10 کلو میٹر اور اس کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔زلزلے کے جھٹکے ملتان، جھنگ ،سمندری ، شورکوٹ ، چنیوٹ ،سرگودھا، رینالہ خورد، شیخوپورہ ،خانیوال ، شجاع آباد ،حافظ آباد ،لیہ ، کرک، ٹانک، پشاور سمیت متعدد شہروں میں محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ جہانیاں،فیروزوالا ، ساہیوال ، نورپورتھل ، شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ ،لودھراں ،کہروڑ پکا ، دنیاپور، جہلم، پنڈ دادن خان اور پاکپتن کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔خیبر پختونخوا میں پشاور، شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان، لکی مروت، سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، ٹانک اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں میں خوف و ہراس پھیل گیا. لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے .تاہم زلزلے کے باعث اب تک کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر 12 بج کر 28 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔
اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Sep 11, 2024 | 16:32