سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

آمنہ بلوچ نے بطور 33 ویں سیکرٹری خارجہ اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے.ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آمنہ بلوچ پاکستان کی سیکریٹری خارجہ بننے والی دوسری خاتون ہیں.اس سے قبل تہمینہ جنجوعہ سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔آمنہ بلوچ اس سے قبل بھی بیرون ممالک مخلتف پاکستانی مشن میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں. انہوں نے چین میں بطور کونسل جنرل اور ملائشیا میں ہائی کمشنر ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ایک تجربہ کار سفارت کار، سفیر آمنہ بلوچ نے اسلام آباد اور بیرون ممالک پاکستانی مشن میں کئی اہم ذمہ داریاں انجام دی ہیں.انہوں نے 2014 سے 2017 تک چینگڈو، چین میں پاکستان کی قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آمنہ بلوچ 2019 سے 2023 تک ملائشیا میں ہائی کمشنر رہنے کے بعد یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں 2023 سے 2024 تک سفیر رہی ہیں۔سبکدوش ہونے والے سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے وزارت خارجہ میں گزشتہ شب الوداعی تقریب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سمیت اپنے ساتھ کام کرنے والے تمام سفیروں کا شکریہ ادا کیا۔


 

ای پیپر دی نیشن