ملالہ یوسف زئی کا پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھی فلمیں بنانے کا عندیہ

Sep 11, 2024 | 17:16

ویب ڈیسک

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن اور فلم پروڈیوسر ملالہ یوسف زئی نے مستقبل میں پاکستانی فلم سازوں و فنکاروں کے ساتھ بھی کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ملالہ یوسف زئی ماضی میں پاکستانی فلم ”جوائے لینڈ“ کو پروڈیوس کر چکی ہیں اور حال ہی میں بطور پروڈیوسر ان کی پہلی ہولی وڈ دستاویزی فلم ”دی لاسٹ آف دی سی ویمن“ کا ٹریلر بھی سامنے آیا تھا۔اب انہوں نے مستقبل میں مزید پاکستانی فلموں کو پروڈیوس کرنے سمیت پاکستانی اداکاروں کے ساتھ بھی کرنے کا اعادہ کیا ہے۔کینیڈا میں ہونے والے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے مستقبل میں پاکستانی فلموں کو پروڈیوس کرنے سمیت اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دیا۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی ایک پاکستانی فلم کو سپورٹ کیا ہے اور جب بھی انہیں موقع ملتا ہے تو وہ پاکستانی فلموں کو ضرور سپورٹ کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو پاکستانی فلموں، ڈراموں اور اداکاروں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

فلم پروڈیوسر نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اچھے موضوعات پر ڈرامے اور فلمیں بنتی ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہر پاکستانی کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں کو بطور ہدایت کار یا پروڈیوسر سپورٹ کرے یا پھر بطور مداح ڈراموں اور فلموں کو شوق سے ضرور دیکھیں۔ان کے مطابق شوبز انڈسٹری کی سپورٹ کرنے سے ہی اسے آگے لے کر جایا جا سکتا ہے. ملک میں اچھے ڈرامے اور فلمیں بنتی ہیں۔نوبیل انعام یافتہ کارکن نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہر پاکستانی کو اپنی انڈسٹری اور اس سے وابستہ فنکاروں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں