مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیاست ضرور کریں لیکن ریڈ لائنز کراس نہ کریں۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو دیکھنا چاہیے ملک کے مفاد میں کیا ہے، سیاست ضرور کریں لیکن ریڈ لائنز کراس نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کیا گیا. اسمبلی ایجنڈے سے متعلق کمیٹی بنانے کی تجویز آئی. کمیٹی ضرور بننی چاہیے، کمیٹی کو ٹی آر اوز دیں اور اسے کام کرنے دیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کیا وجوہات ہیں دہشت گردی تیزی کے ساتھ سر اٹھا چکی. غلطیاں کسی سے بھی ہو سکتی ہیں. انگلیاں اٹھانے کی ضرورت نہیں، جوغلطیاں ہوئیں انہیں چھوڑ کر آگے دیکھیں۔
کیا وجوہات ہیں دہشت گردی تیزی کے ساتھ سر اٹھا چکی ہے:اسحاق ڈار
Sep 11, 2024 | 17:28