پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ابھی تک پروڈکشن آرڈر پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک پروڈکشن آرڈر پرعملدرآمد نہیں کیا گیا. سیشن کے دوران ہمارے ارکان کو پکڑ کر لیکر جا رہے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے تحت ارکان کو اجلاس میں شریک ہونے دیا جائے۔