سعودی عرب کا بل بورڈ عربیہ ریاض میں اولین بل بورڈ عربیہ میوزک ایوارڈز (بی بی اے ایم اے) کا انعقاد کرے گا جس کا مقصد پورے خطے سے عرب موسیقی کی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔
یہ ایوارڈز 11 دسمبر 2024 کو ریاض کے شاہ فہد ثقافتی مرکز میں منعقد ہونا ہیں اور یہ اولین ریاض میوزک ویک کا حصہ ہوں گے جو موسیقی کے میلوں اور تقریبات کے ایک سلسلے کے لیے موسیقی کی عالمی برادری کو مجتمع کرنے کا اقدام ہے۔بل بورڈ عربیہ کی تشکیل عرب دنیا میں موسیقی کی نئی اور ابھرتے ہوئی صلاحیتوں کو دریافت کرنے کے لیے کی گئی تھی جس کے ایوارڈ شو میں موسیقی کے سنگِ میل اور کامیابیوں کے ایک سال کا جشن منایا جائے گا اور اس میں اس کے فلیگ شپ چارٹس اور دیگر اقدامات کا آغاز بھی شامل ہے۔بی بی اے ایم اے موسیقی میں نئی دریافت کرنے والے اور ابھرتے ہوئے ستاروں کو مختلف زمروں میں ایوارڈز سے نوازے گا بشمول سرِفہرست فنکار، مرد اور خاتون فنکار، سال کے پسندیدہ ترین نغمات اور مزید۔بی بی اے ایم اے کے فاتحین کا انتخاب بل بورڈ عربیہ کے فلیگ شپ چارٹس پر ان کی درجہ بندی کی بنیاد پر کیا جائے گا بشمول ہاٹ 100 اور آرٹسٹ 100 نیز نئے شروع کردہ مختلف زبانوں کے چارٹس – خلیجی، مصری، لیونٹائن اور مغربی۔ اور طرز کے لحاظ سے مخصوص چارٹس – عربی ہپ ہاپ، عربی انڈی، شیلات اور مصری مہرجانات۔بل بورڈ عربیہ کے چارٹس گذشتہ آٹھ عشروں میں عالمی بل بورڈ برانڈ کے قائم کردہ معیارات کی پیروی کرتے ہیں۔منتظمین نے ایک بیان میں کہا، سال کے سرِفہرست فنکاروں اور موسیقی کا اعتراف کرنے کے علاوہ بی بی اے ایم اے براہِ راست پرفارمنس اور "حیرت انگیز اشتراک" کے ذریعے سعودی عرب اور خطے کی متنوع صلاحیتوں کو سامنے لائے گا جس میں مشہور اور ابھرتے ہوئے دونوں فنکار شامل ہیں۔ اس میں بعض بڑے بین الاقوامی فنکاروں کی پرفارمنس بھی ہو گی ایس آر ایم جی کی سی ای او جمانا الراشد نے کہا: "صرف ایک سال میں بل بورڈ عربیہ تیز ترین ترقی کرنے والا میوزک پلیٹ فارم بن گیا ہے جو تمام دنیا میں موسیقی کے لاکھوں شائقین اور پیروکاروں کی ترجیحات کی حقیقی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا، "وزارتِ ثقافت کے حصے سعودی میوزک کمیشن کے تعاون اور بل بورڈ کے ساتھ ایس آر ایم جی کی تزویری شراکت داری کے ذریعے یہ ہماری عرب فنکاروں کو نمایاں کرنے کی صلاحیت کو مضبوط کرتا ہے کہ ان کا کام عالمی سامعین تک پہنچے اور خطے میں موسیقی کی متحرک صنعت کی افزائش ہو۔"بل بورڈ عریبیہ کے منیجنگ ڈائریکٹر رامی ایم زیدان نے مزید کہا: "موسیقی کے تیز ترین ترقی کرنے والے ایک مرکز کے طور پر ریاض تمام دنیا میں عرب فنکاروں کی کامیابیوں کا اعترف کرنے کے لیے بہترین مقام ہے۔ سامعین براہِ راست پرفارمنس کے ذریعے عرب موسیقی کے تنوع کا تجربہ کریں گے۔ وہ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو ایسے دیکھیں گے جیسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ بی بی اے ایم اے کا مقصد یہی ہے: اس بات کو یقینی بنانا کہ عرب فنکاروں، ان کی موسیقی اور ان کی کہانیوں کو علاقائی اور عالمی سطح پر وہ پہچان ملے جو ان کا حق ہے۔ بل بورڈ کے صدر مائیک وان نے کہا، اس برانڈ کو بل بورڈ میوزک ایوارڈز ریاض میں لانے پر "فخر" ہے۔انہوں نے کہا، "یہ شو تمام دنیا میں موسیقی کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ بی بی اے ایم اے موسیقی کی صلاحیتوں اور چارٹ کی کامیابیوں کا جشن مناتے اور اعتراف کرتے ہیں اور ہم عرب فنکاروں کی موسیقارانہ فضیلت کو نمایاں کرتے ہوئے اس وراثت اور نظریئے کو شرقِ اوسط و شمالی افریقہ کے خطے تک پھیلانے پر بہت خوش ہیں۔ یہ شو نہ صرف فنکاروں کی تجارتی کامیابی کا جشن ہے بلکہ موسیقی کی صنعت پر ان کے حقیقی اثرات کو بھی اجاگر کرے گا۔ توجہ فنکاروں کو نمایاں کرنے اور موسیقی کے ابھرتے ہوئے نقشے پر ہے۔نیز انہوں نے کہا، "بل بورڈ میوزک ایوارڈز جیتنا صرف ایک رات کی بات نہیں ہے۔ یہ فنکاروں کو ان کے پیشے میں مسلسل کامیابی کی طرف بلند کرنے کے ایک اہم لمحے کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس سال بی بی اے ایم اے کے آغاز کے ساتھ ہم عرب فنکاروں کی نمائش کے لیے وہی طریقہ کار نافذ کر رہے ہیں جنہیں تمام دنیا میں موسیقی کے شائقین نے سب سے زیادہ پسند کیا ہے۔"بل بورڈ عربیہ کا آغاز عرب فنکاروں اور ان کی کہانیوں کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کی غرض سے جون 2023 میں کیا گیا تھا۔ تب سے اس نے شرقِ اوسط و شمالی افریقہ کے خطے میں بل بورڈ کی کئی مشہور فرنچائزز متعارف کروائی ہیں بشمول بل بورڈ عربیہ نیوز، ویمن ان میوزک اینڈ چارٹس۔پرفارمنس اور ٹکٹ کی معلومات کا اعلان آئندہ ہفتوں میں کیا جائے گا