امریکی صدارتی مباحثے کے بعد کملا ہیریس کی بالیاں کیوں زیر بحث ہیں

Sep 11, 2024 | 18:48

امریکی صدارتی انتخاب کے امیدواروں کملا ہیریس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیاں پہلی پرجوش بحث کے بعد نہ صرف ان کے درمیان ہونے والی گفتگو بلکہ کملا کی بالیاں بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں جن کے بارے میں ان گنت نظریات سامنے آنے لگے۔سوشل میڈیا پر عقابی نگاہیں رکھنے والے ناظرین نے کملا کی بالیوں کی تصویریں پوسٹ کیں اور دعوی کیا کہ وہ مباحثے میں ان کی مدد کرنے کے لیے ائرفون تھے۔بعض صارفین نے اسے دھوکہ دہی قرار دیا اور یہ دعویٰ کیا کہ بائیڈن نے بھی 2020 میں دھوکہ دہی کی تھی، جب انہوں نے اپنی بحث کے دوران کانٹیکٹ لینز استعمال کیے تھے۔خیال رہے کہ مباحثے کی شرائط کے مطابق، "ایک امیدوار کے بولنے پر باقی امیدواروں کے مائیکرو فون کو خاموش کر دیا جاتا ہے۔ بحث کے دوران امیدواروں کو لکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ وقفوں کے دوران کوئی ملازم امیدواروں سے ملاقات نہیں کر سکتا۔ امیدوار ایک دوسرے سے سوال نہیں کر سکتے۔امیدواروں کو سوالات کے جوابات کے لیے دو منٹ ، دو منٹ تردید، اور فالو اپ، اور وضاحت کے لیے ایک اضافی منٹ ملے گا۔

مزیدخبریں